زونگ4G نے دنیا بھر میں رابطے کیلئے واٹس ایپ کی لامحدودسروسز بالکل مفت فراہم کر دیں
اسلام آباد ( پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کو رابطے کیلئے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم واٹس ایپ تک بغیر کسی چارجز کے رسائی فراہم کر دی ہے۔اس آفر سے زونگ 4G کے صارفین دنیا بھر میں کسی بھی نیٹ ورک پر موجود دیگر صارفین سے واٹس ایپ کے ذریعے بلا تعطل مفت رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اپنے صارفین کو بہترین سروسز سب سے پہلے فراہم کرنے کے حوالے سے زونگ4G پاکستان میں مقبول ہے ۔