• news

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کے ناروا سلوک کیخلاف ملازمین ضلع کونسل سراپا احتجاج

جہلم(نامہ نگار ) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ کے ناروا سلوک کے خلاف ضلع کونسل کے ملازمین سراپا احتجاج بلڈنگ واگزارنہ ہونے تک کام بند رہے گا ملازمین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ای سی او ضلع کونسل نے تحریر نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ اشتیاق احمد کو جاری کیا کہ ضلع کونسل کی بلڈنگ کو فوری خالی کر دیا جائے جس پر اشتیاق احمد سپرنٹنڈنٹ معصوم شاہ اور نائب قاصد زائد کو اپنے دفتر میں بلا کر ناروا سلوک کیا اور گالی گلوچ کی جس پر تمام افسران اور اہلکاروں نے اس رویہ کے لیے ضلع کونسل کے دفتر کو تالا لگا کر احتجاج شروع کر دیا اور کہا کہ اشتیاق احمد اپنے غیر اخلاقی اقدام پر معافی مانگے اور صوبائی حکومت سے اس کو ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا

ای پیپر-دی نیشن