کسی قیمت پر عوام کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے،ڈاکٹر حفیظ الرحمان
جہلم(نامہ نگار )نجکاری کے خلاف سول ہسپتال جہلم میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اور پی ایم اے نرسنگ سٹاف اور سپورٹ سٹاف کے خلاف ریلی پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہم نجکاری کے خلاف سب متحد ہیں اور ہم کسی قیمت پر بھی عوام کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے سب سے زیادہ نقصان غریب عوام کا ہے جن کو سول ہسپتال میں فری ادویات مل رہی ہیں ٹھیکیداری کے نظام کے تحت ان غریبوں کی مشکلات بڑھیں گی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل سول ہسپتال کے صدر محمد اسلم نے کہا اس سے پہلے گورنمنٹ یہ تجربہ کر چکی ہے کہ کلاس فور کے ٹھیکیدار نظام کے تحت چار گناہ زیادہ پیسے دینے کے باوجود یہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے ہم سب ٹھیکیداری نظام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ضلعی صدرام لیلیٰ نے کہا ہم یہ وارننگ دیتے ہیں کہ فلفور یہ اقدام واپس کیے جائے ورنہ ہم ایک ہفتے بعد دوبارہ اجتماعی طور پر پورا ضلع اکٹھا ہو کر احتجاج کریں گے۔