• news

پارٹی آفس کا کرایہ ادا نہ کرنے کا کیس شیخ رشید لاہور سول عدالت میں پیش

لا ہور (اپنے نامہ نگارسے )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لاہور سول عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ہے۔ پارٹی آفس کا کرایہ نہ دینے کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید لاہور کے سول جج عقیل احمد جنجوعہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ سول عدالت نے ڈیوس روڈ کے پلازہ میں پارٹی آفس کے لیے حاصل کی گئی جگہ کا کرایہ ادا نہ کرنے کے دعویٰ پر شیخ رشید اور دیگر عہدیداروں کو طلب کر رکھا تھا۔ شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ وہ دفتر کا باقاعدہ کرایہ ادا کر رہے ہیں۔ مالک نکالنا چاہتا ہے۔ عدالت پلازہ مالک کو پارٹی آفس قائم رکھنے کا حکم دے۔ عدالت نے شیخ رشید کے وکیل کو تحریری جواب داخل کروانے کی ہدایت کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن