• news

زمین پر غیرقانونی قبضہ بھارتی وزیر نے استعفیٰ دیدیا

کیرالہ(این این آئی)کیرالہ کے وزیر ٹرانسپورٹ تھامس چانڈی نے ہائیکورٹ کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں ان کے خلاف منفی تبصرے کے ایک دن بعد ریاستی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق برسراقتدار اتحاد کے دوسری سب سے بڑی اتحادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ذریعے داغدار وزیر کی مخالفت میں کابینہ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کے کچھ دیر بعد چانڈی نے استعفیٰ دیدیا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر ٹی پی پیتانبرن نے چانڈی کا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کے پاس بھیج دیا۔

ای پیپر-دی نیشن