موگابے منظرعام پر آگئے، فوج کا صدارت پر برقرار رکھنے سے انکار
ہرارے (نیٹ نیوز) زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے فوج کی جانب سے مداخلت کرنے اور انہیں نظربند کئے جانے کے بعد پہلی بار گزشتہ روز کسی عوامی تقریب میں نظر آئے۔ موگابے نے ہرارے کے مضافات میں ایک یونیورسٹی کی گریجوایشن کی تقریب میں شرکت کی، موگابے گائون پہنے اور سر پر ہیٹ سجائے تقریب میں آئے اور پوڈیم تک پہنچے۔ انہوں نے حاضرین کے ساتھ مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا اور تقریب کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا۔ گزشتہ روز موگابے کی فوجی جرنیلوں سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا۔