• news

نیب نے نوازشریف‘ بچوں اور داماد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) نیب نے نواز شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے نواز شریف، حسن، حسین نواز مریم اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو سفارش کی گئی ہے کہ حسین نواز اور حسن نواز ایوان فیلڈ پراپرٹیز کیس میں مطلوب ہیں، اسلئے انکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ نیب لاہور کی طرف سے حسن نواز اور حسین نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو موصول ہوگیا ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ذرائع نے یاددہانی کا خط ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز احتساب بیورو لاہور کی درخواست پر غور کریگا اور بعدازاں اسے وزارت داخلہ کو ارسال کریگا۔ نیب لاہور نے نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن