فلم '' ورنہ '' کو پنجاب میں بھی نمائش کی اجازت مل گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر ) ماہرہ خان کی فلم "ورنہ"کو پنجاب میں نمائش کی جازت مل گئی جس کے بعد سینما گھروں میں نمائش شروع ہو گئی۔ وفاق اور سندھ سنسر بورڈ نے فلم کو نمائش کی اجازت دے دی تھی۔گورنر پنجاب کے بیٹے کی عیاشیوں پر بنائی گئی فلم "ورنہ" پنجاب سنسر بورڈ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو رہی تھی۔ وفاق اور سندھ سنسر بورڈ نے تو نمائش کی اجازت دے دی لیکن پنجاب سنسر بورڈ دیوار بن گیا تھا تاہم سیکرٹر ی سنسر بورڈ پنجاب کے مطابق کچھ شرائط پر فلم ’’ورنہ ‘‘کو ریلیز کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ فلم ورنہ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اورپھر وہ انصاف کیلئے جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے۔