سردی میں اضافہ، قلات میں درجہ حرارت منفی 4، کوئٹہ میں منفی ایک درجہ تک گر گیا
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں، قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 4 درجے جبکہ کوئٹہ میں ایک درجہ تک نیچے گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور قلات میں صبح کے وقت شدیدسردی پڑی ہے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری جبکہ قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے بارکھان، سبی، خضدار اور پنجگور میں 7 ڈگری ژوب میں 3 اور گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری جبکہ لسبیلہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔