حج کے دوران 145 پاکستانی جاں بحق ہوئے‘ تفصیلات جاری
پشاور(آن لائن) حج آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے 145 پاکستانی حجاج کرام کے مکمل اعداد و شمار جاری کردئیے گئے۔ خیبرپی کے اور فاٹا کے 33، بلوچستان کے4 1، گلگت کے 1، پنجاب کے 58، 37کاتعلق سندھ جبکہ آزاد جموں کشمیر کے 2حجاج کرام شامل ہیں ۔ 100سال کی عمرکا ایک ، 90سال کے تین ، 80 سال کے تیس ، 70سال کے 59، ساٹھ سال کے 35 اور پچاس سال کے چودہ ، چالیس سال کے تین حجاج کرام شامل ہیں۔ 24پاکستانی حجاج کرام مکہ مکرمہ میں 22مدینہ منورہ ، ایک جدہ اور اٹھائیس مشائر میں جاں بحق ہو ئے ہیں ۔ جنہیں سعودی عرب میں ہی دفن کیاگیا ہے پشاور ، چارسدہ ، لکی مروت سمیت صوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 33جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل تھی۔