• news

الزامات لگانے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے نبیل گبول کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے جھوٹے الزامات لگانے پر پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی سردار نبیل گبول کے خلاف سیشن کورٹ میں اپنے کونسلز ناصر احمد اعوان ،عثمان ناصر اعوان کی وساطت سے ایک ارب روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کر دیا۔ صدیق الفاروق نے کونسل ناصر احمد اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے دعوی میں موقف اختیار کیا کہ نبیل گبول نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں میرے موکل صدیق الفاروق پر سنگین نوعیت کے جھوٹے الزمات لگائے جس پر انہیں معافی کے لیے قانونی نوٹس بھجوایا گیا مگر انہوںنے تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے خلاف ایک ارب روپے ہر جانے کا دعوی دائر کیا گیا۔ ابتدائی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے نبیل گبول کو طلب کرتے ہوئے 28نومبر کے سمن نوٹس برائے طلبی جاری کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن