ساڑھے7 کروڑ افراد کو داعش سے نجات دلائی : امریکی نما ئندہ
بغداد(این این آئی) میک گرک نے کہا کہ اب تک 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو داعش سے نجات دلائی جا چکی ہے اور شدت پسند گروپ کی معاشی حالت اب تک کی بدترین پوزیشن پرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی جنگجوؤں کا شام میں داخلہ تقریباً روک دیا گیا ہے اور جیسے ہی جنگجو سرحد سے پار جانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔