• news

بھارت میں 17 سالہ لڑکی کا ریپ کرنیوالے چار افراد گرفتار

بنگلور (این این آئی) بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں پولیس نے ایک سترہ سالہ لڑکی کے ریپ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس لڑکی کو ایک ہوٹل میں دس دن تک قید رکھا گیا اور کئی مرتبہ ریپ کیا گیا۔ ان چار افراد کو عدالتی ریمانڈ میں بھیجا جا چکا ہے۔ ان چار افراد میں سے ایک شخص اس ہوٹل کا مینجر بھی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن