شیخوپورہ میں سیلز ٹیکس ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں چوری کا انکشاف
شیخوپورہ(سلطان حمید راہی) شیخوپورہ میں ایف بی آر کے عملہ کی مبینہ طور پر غفلت اور کرپشن کے باعث اربوں روپے کی ٹیکس سیل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں چوری کے انکشافات ہو رہے ہیں شیخوپورہ میں ایف بی آر کا عملہ سالہا سال سے تعینات ہے وہ ٹیکس وصول کرنے کی بجائے بھتہ وصولی کا کام کر رہا ہے نوائے وقت کے زیر اہتمام ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ شیخوپورہ کراچی کے بعد دوسرا بڑا صنعتی زون ہے یہاں اربوں روپے سیلز ٹیکس کی مد میں فیکٹری مالکان اور ایف بی آر کا عملہ چوری کر رہا ہے سروے میں پتہ چلا ہے کہ شیخوپورہ کی اکثر انڈسٹری اپنی پراڈکشن کی انوائس اصل قیمت سے تقریبا 70سے 80 فیصد کم ظاہر کر کے اس پر سیلز ٹیکس جمع کروایا جاتا ہے جبکہ وہی اشیاء مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی ہے اس طرح عوام سے فیکٹری مالکان سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے اکھٹے کرتے ہیں مگر حکومتی خزانہ میں چند لاکھ ہی جمع کروائے جاتے ہیں اسی طرح بعض صنعتی مالکان اپنی فیکٹری کی اصل پراڈکشن بھی ظاہر نہیں کرتے تقریبا 5ٹرک مال مارکیٹ میں سپلائی کیا جاتا ہے اورصرف ایک ٹرک مال پر سیلز ٹیکس د یا جا رہا ہے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث انڈسٹری مالکان ایک طرف عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔