• news

تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام آٹھویں قومی تعلیمی کانفرنس کل ایوان اقبال میں ہوگی

لاہور (پ ر) تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیراہتمام کل 19نومبر بروز اتوار کو ہونے والی آٹھویں قومی تعلیمی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئی کانفرنس کا عنوان’’پاکستان کا روشن مستقبل اور تعلیم‘‘ ہے کانفرنس کے مختلف سیشنز میں وفاقی وزیرتعلیم انجینئر بلیغ الرحمن، چوہدری جعفر اقبال گجر، رانا محمد اقبال اور سید علی رضا گیلانی مہماناں خصوصی ہونگے ۔کانفرنس میں تعلیمی مسائل پر قراردادیں اور اس تعلیمی کانفرنس کی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن