• news

حکومت ختم نبوت کے خلاف سازش کرنیوالوں کو بے نقاب کرے: جماعت اسلامی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں سیاسی ، جمہوری قیادت نے آئینی ترمیم کے ذریعے قومی انتخابات کے بروقت انعقاد کے راستے میں رکاوٹ اور بے یقینی کا خاتمہ کردیاہے ۔ سیاسی قیادت نے بالغ نظری کا ثبوت دیاہے ۔ حکمران جماعت کے بڑی تعداد میں ممبران غائب تھے ، کیپٹن صفدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں اجلاس میں آنے سے روکا گیاہے ۔ یہ صورت حال تشویشناک ہے ۔ میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے دید آید درست کے مصداق اپنی اس سنگین غلطی کو مان لیا اور ختم نبوتؐ سے متعلق شقیں بھی اب بحال ہو گئی ہیں۔ جب تک حکومت ختم نبوتؐ کے معاملے پر سازش کرنے والوں کو بے نقاب نہیں کرکے گی اس وقت تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن