• news

احمد شہزاد نے مشکل کیچ تھام کر کمنٹیٹرز‘شائقین کو حیران کر دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ میں ایسا کیچ پکڑ لیا کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا۔لاہور ریجن بلیوز اور پشاور ریجن کے درمیان میچ میں پشاور ریجن کے کھلاڑی نے چھکا لگانے کیلئے شارٹ کھیلی تو گیند اڑتی ہوئی بائونڈری کی جانب بڑھنے لگی۔ احمد شہزاد نے دوڑ لگاتے ہوئے ہائی جمپ لیا اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ان کی ڈائیو اس قدر شاندار تھی کہ کمنٹیٹر تعریف کرنے پر مجبور ہوئے ، سٹیڈیم میں بیٹھے افراد بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن