ذولفقار مرزا سمیت دیگر ملزموں کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی
کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو سابق وزیر داخلہ، ذوالفقار مرزا اور دیگر ہنگامہ آرائی کے 4 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ذوالفقار مرزا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ دیگر ملزمان کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمان پر فرد جرم ہنگامہ آرائی، حملہ کار سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کے مقدمات عائد کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر ذولفقار مرزا سمیت 54 ملزمان مقدمات میں نامزد ہیں۔ ملزمان کے خلاف بدین اور کراچی تھانہ درخشاں میں مقدمات درج ہیں۔