لیہ کے سکولوں سے تھل جیپ ریلی کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کا انکشاف
لیہ (نوائے وقت رپورٹ)تھل جیپ ریلی کیلئے لیہ کے سکولوں سے فنڈز اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریلی کے اخراجات نان سیلری بجٹ استعمال کئے گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نان سیلری بجٹ طلبا کی فلاح اور سکول کے اخراجات کیلئے ہوتا ہے۔ 1652 سکولوں سے 32 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ سکولوں کی انتظامیہ نے دی گئی رقم سکول کیش رجسٹر میں درج کردی۔ ڈپٹی کمشنر سید واجد علی شاہ نے رقم وصولی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی قائم کردی۔ اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز نے کمیٹی کے سامنے ادائیگیوں کا اعتراف کرلیا ہے ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔