• news

سرکاری کالجوں میں طلباء طالبات کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے نئی پالیسی مرتب

لاہور (آن لائن) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم طلباء طالبات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایک نئی پالیسی مرتب کی ہے، جس کے تحت کالجوں کے اساتذہ طلباء و طالبات کے والدین سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں طلبہ و طالبات کے والدین کو ان کی حاضری، ماہانہ ٹیسٹوں کی رپورٹ طلباء کی تعلیمی صورتحال اور ڈسپلن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، نئی پالیسی کا مقصد طلباء و طالبات کے معاملات سے ان کے والدین کو آگاہ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن