اب نواز شریف کیساتھ کوئی این آر او نہیں ہو گا: یوسف رضا گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اب نوازشریف کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو گا۔ نواز شریف اب جمہوریت‘ ملک یا قوم کی نہیں بلکہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ملتان شہر صوبائی حلقہ 194 کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نواز شریف وہ سیاستدان ہیں جو خود اپنا اور جمہوریت کا دشمن ثابت ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم اداروں کی تذلیل کر کے خود کو قوم کے سامنے سرخرو کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار بھٹو کی پارٹی کے وارث بلاول بھٹو قوم کی امید کی کرن ہیں۔ 15 دسمبر کو قلعہ کہنہ پر تاریخی خطاب کریں گے۔ انہوں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام پارٹی قیادت‘ جیالے کارکنوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور اپنے کارکنوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔