• news

مشال قتل کیس: قریبی دوست کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیاجائیگا: عدالت

ہری پور (صباح نیوز)مشال قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ مذکورہ عدالت نے مقتول کے قریبی دوست عبداللہ کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ہفتہ کو کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے وقوعہ کے روز ہجوم کے ہاتھوں زخمی ہو کر دم توڑنے والے مشال کے قریبی دوست عبداللہ کا بیان لینے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دوست عبداللہ کا بیان بذریعہ ویڈیولنک ریکارڈ کیا جائے گا۔کیس سے متعلق وکلا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کیس چند ہفتوں میں انجام تک پہنچ سکتا ہے۔ وکیل کے مطابق کیس میں اب تک 48 گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن