• news

وزیر آباد: ٹریفک حادثات میں چچا، بھتیجے سمیت تین افراد جاں بحق

وزیرآباد(نا مہ نگار) ٹریفک حادثات میں چچا بھتیجا سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواحی موضع رتووالی کا 25سالہ غلام نبی اپنے تین سالہ بھتیجے ابراہیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہا تھا کہ خانیکی ہیڈ بندپر مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میںدونوںشدیدزخمی ہوگئے۔انہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایاگیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ دوسرے حادثے میں منظور آباد کا 105 سالہ صدیق سڑک عبورکرتے ہوئے جی ٹی روڈ دھونکل موڑ کے قریب تیزرفتار گاڑی کی زد میں آکرموقع پر دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن