• news

سندھ:گٹکا کے استعمال سے ہر سال 3ہزار افراد کینسر میں مبتلاہورہے ہیں

کراچی /اسلام آباد(صباح نیوز)سندھ میں گٹکا اورمین پوری کا بڑھتاہوااستعمال انسانی رگوں میں زہرگھول رہاہے۔طبی ماہرین کے مطابق صرف سندھ میں ہرسال دوسے تین ہزارافرادکینسرکے مرض میں مبتلاہورہے ہیں ۔مین پوری اورگٹکے کی خریدوفروخت ایک منافع بخش کاروباربن چکاہے۔پابندی کے باوجود یہ گھناوناکاروبار منظم انداز میں حیدرآباد، حسین آباد پریٹ آباد سمیت اندرون سندھ میں تیزی سے جاری ہے۔شہری کہتے ہیں پولیس کی سرپرستی کے بغیر یہ کاروبارممکن نہیں۔نیو کلیئرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ریڈیا لوجی کے انچارج ڈاکٹر فیاض الحسن نے کہا ہے کہ چونے کا پتھر جانوروں کا خون پسا ہوا شیشہ ،افیون ،چھالیہ مین پوری گٹکا میں استعمال کیا جاتاہے۔جومنہ کے کینسر کا سبب بنتاہے اوریہ مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔گٹکا اورمین پوری استعمال کرنے والوں میں مردہی نہیں خواتین اوربچوں کی بھی ایک بڑی تعدادہے۔

ای پیپر-دی نیشن