اوکاڑہ: نشہ آور انجکشن لگا کر وکیل کے طالب علم بیٹے کو قتل کر دیا
اوکاڑہ ( نامہ نگار) تین افراد نے وکیل کے نوجوان بیٹے کو نشہ آور انجکشن لگا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وہاب ٹائون کے محمد صدیق ایڈووکیٹ کے بیٹے بی اے طالبعلم علی صدیق کو تین افراد ارباز، عمیر پوستی اور حسن ورغلا کر چوک دیپالپور لے گئے جہاں انہوں نے پاکستان میڈیکل سٹور سے نشہ آور انجکشن لے کر زبردستی علی صدیق کو لگا دیئے جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا مگر وہ ہسپتال آتے ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا۔