• news

وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)وزارت مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں عید میلاد النبیؐ منانے اور سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کمیٹی کی چیئرپرسن شگفتہ جمانی کی صدارت میں دو بجے ہوگا، اجلاس میں قومی اسمبلی کی قرار داد کی روشنی میں دورہ سعودی عرب ،حج آرگنائزیشن گروپ پاکستان کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں اقلیتوں کے حوالے سے تین نجی بلز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں حج کے لئے سرکاری اور نجی ٹورآپریٹرز کے لئے مختص کوٹہ،خدام الحجاج کی تعداد، مجالمہ ویزوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن