.کے ایم سی میں مالی بحران ملازمین تنخواہوں کو ترس گئے
کراچی (سٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے 80 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود کے ایم سی کے مالی بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا حالانکہ صوبائی حکومت نے کے ایم سی کی گرانٹ میں کٹوتی بھی ختم کر دی لیکن زیادہ تر محکموں کے ملازمین تنخواہوں کو ترس رہے ہیں۔ کے ایم سی کے ذرائع نے بتایا کہ کے ایم سی کو 30 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے اگر 22 کروڑ روپے مل جائیں تو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔