سری لنکا: بدھ مت کے پیروکاروںاور مسلمانوں میں تصادم‘ 4 افراد زخمی،19 گرفتار
کولمبو(آئی این پی )سری لنکا میں بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ 19کو گرفتار کرلیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے اکثریتی مذہب بدھ مت کے انتہا پسندوں اور اقلیتی مسلم آبادی کے درمیان ہونے والے تصادم میں چار افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔ پولیس نے اس تنازعے کے بعد کم از کم انیس افراد کو حراست میں لے لیا۔