• news

.تحریک انصاف کا سندھ میں کوئی وجود نہیں: آغا سراج درانی

سکھر (نامہ نگار) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست صرف بنی گالا‘ کنٹینر اور نتھیا گلی تک محدود ہے ان کی عوام میں کوئی ڈیلنگ نہیں وہ گالی کی سیاست سے نکل کر ہمارا مقابلہ کریں تو ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں، سندھ میں جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ خود چلے ہوئے کارتوس ہیں جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبے کا مطالبہ بچپن سے سنتا آ رہا ہوں جب ان کا بڑا نیا صوبہ نہیں بنا سکا تو یہ چھوٹے کیا بنائیں گے‘ جو خود تقسیم ہیں وہ کسی کو کیا تقسیم کر سکتے ہیں۔ اگر سندھ کی تقسیم کی کوئی سازش ہوئی تو سندھی پٹھان اس کے خلاف سب سے آگے ہوں گے ہمیں سندھ میں رہتے ہوئے عرصہ گزر گیا ہے، ہم نے پہلے بھی سندھ کی حفاظت کی تھی اور اب بھی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن