• news

ملک میں سیکولر طبقہ منظم منصوبے کے تحت نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے: ذکراللہ مجاہد

لاہور (خصوصی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں سیکولر طبقہ منظم منصوبے کے تحت نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺ ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے بلکہ دنیا کے طول وارض میں پھیلے کروڑوں مسلمانوں کے دل کی آواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز جیسے اسلامی جمہوریہ پاکستان ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، دنیا کے نقشے پر مدینہ منورہ کے بعد پہلی نظریاتی ریاست ہے جو اسلام کے عملی اصولوں کو آزمانے کے لیے وجود میں آئی مگر بدقسمتی سے ملکی سیاست میں کچھ سیکولر طبقات کے عناصر اس ریاست کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے نت نئے طریقوں سے حملہ آور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن