تحریک انصاف عمران خان کی ذاتی جاگیر بن چکی ہے: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے منفی طرز عمل اور حق بات کہنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کی روش سے تحریک انصاف عمران خان گروپ سیاسی پارٹی نہیں عمران خان کی ذاتی جاگیر بن چکی ہے عمران خان کی ڈکٹیٹر شپ جلد ہی جمہوری عمل کے سامنے دم توڑ دے گی اس بات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریاض علوی،فہد جمشید،میاں خالد،عثمان ڈار،،سعد سلطان،اسد جمشید بھی موجو دتھے اختر ڈار نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے غیر ملکی فنڈنگ کا حساب مانگا جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی اور پیسوں کے ذریعے خریدوفروخت کرنے والوں جہانگیر ترین ،علیم خان اور پرویز خٹک کی نشاندہی کی ،ضیاء اللہ آفریدی نے پرویز خٹک کی کرپشن کی نشاندہی کی کے پی کے احتساب کمیشن کے چیئرمین نے بھی پرویز خٹک کو قصور وار قرار دیا تو عمران خان نے ان لوگوں کو پارٹی سے فارغ کردیا۔