• news

اللہ کے دیئے ہوئے مال میں غریبوں، ناداروں محتاجوں کا بھی حق ہے: ثناء اللہ خان کاکڑ

لاہور(پ ر) الاحسان ویلفیئر سوسائٹی اور آئی ہسپتال کے صدر ثناء اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے مال میں غریبوں، ناداروں، محتاجوں کا بھی حق ہے اللہ کے راستے میں خرچ کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی بلکہ خیرو برکت حاصل ہوتی ہے دین اسلام انسانیت کی فلاح پر بہت زور دیتا ہے: قرآن کریم میں جابجا اس کی تاکید اور فضیلت بیان کی گئی ہے، مہنگائی کے اس پر آشوب دور میں جبکہ غریب کے لیے دو وقت کا کھانا ہی مشکل سے حاصل ہوتا ہے اس دوران اگر کوئی بیماری یا حادثہ ہی پیش آ جائے تو اس غریب کی زندگی بہت مشکل ہو جاتی ہے، اگر صاحب ثروت افراد ہی یا جو زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔ ایمانداری اور اللہ کی رضا کے لیے دل کھول کر ان کی مدد کریں تو غریب کے مسائل حل ہو جائیں گے اور وہ بارگاہ الہی میں ان کے لیے دعا گو ہو گا۔ معاشرے میں امن و سکون اور جرائم میں بھی واضح طور پر کمی ہو جائے گی۔ وہ آج سوسائٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ جس میں عملے نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن