قوم مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے: آصف شہزاد
رائیونڈ ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد آصف شہزاد نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی کار کردگی کی بدولت 2013 کے پاکستان سے آج کا پاکستان کہیں بہتر خوب صورت اور ترقی یافتہ نظر آنے پر قوم مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ترقی مخالف اور پاکستان مخالفوں کے ایجنڈے کی تکمیل کرنے والوں کو قوم عبرت ناک شکست دیں گے۔