• news

ملک میں انارکی پھیلانے والے معافی کے قابل نہیں: حاجی نواز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے صوبائی کوآرڈنیٹر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز اور ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) حافظ خالد نواز ٹیپو نے کہا ہے کہ ملک میں انار کی پھیلانے والے کسی طور معافی کے قابل نہیں ہیں۔ یہ عنا صرملک میں ہو رہی ترقی کو ختم کرنے کے در پر ہیں قوم ان کے نا پاک ارادے کبھی پورا نہ ہونے دے گی۔ہمارے محب وطن لیڈران اپنی غیور قوم کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے میںبلا خوف و خطر اپنا مشن جاری رکھیں گے۔حکومت نے کرپٹ عناصر کا احتساب کرا نے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہوا ہے۔کرپشن اور اس کی پیدا وار عناصر کوکسی صورت معاف نہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان رہنمائوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل رپورٹ کے مطابق ملک کے تمام صوبوں میں پنجاب صوبہ میں سب سے کم کرپشن سامنے آئی ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ عوامی فلاح کے کام ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن