تحریک انصاف کی قیادت نے صلح کیلئے پیغام بھجوایا ہے‘ داور کنڈی کا دعویٰ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) داور کنڈی نے دعویٰ کیا ہے تحریک انصاف کی قیادت نے صلح کا پیغام بھیجا ہے تاہم انہوں نے رابطہ کرنے والے رہنمائوں کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔ داور کنڈی نے کہا تحریک انصاف کی مرکزی لیڈرشپ نے ان سے رابطہ کیا اور مفاہمت کا پیغام بھیجا ہے۔ باغی رہنما کہتے ہیں، پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اس لئے رابطہ کرنے والے رہنمائوں کا نام نہیں بتا سکتا۔ ادھر، پی ٹی آئی ذرائع نے بھی پیغام بھیجے جانے کی تصدیق کر دی ہے جس میں داور کنڈی کو خاموش رہنے پر کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور سے معذرت کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔