• news

پاکستان نے بیس برس کے بعد ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میڈلز جیت لیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے بیس برس کے بعد ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میڈلز جیت لیے ، ان مین ایک گولڈ ، ایک سلور اورایک برانز میڈل بھی شامل ہے، پاکستان روئنگ فیڈریشن کے نائب صدرملک رحیم ببائی کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں ایشین روئنگ فیڈریشن کے تحت سہ روزہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ اختتم پذیر ہوگئی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے اوپن مکسڈ فور ایونٹ میں اپنی سبقت ثابت کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا، فاتح قومی ٹیم مقبول علی، راشد حسین، رابیعہ امجد اور نائلہ نانو پر مشتمل تھی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے لائٹ ویٹ پیئر ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا، ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی مزمل شہزاد اور ولی اللہ خان پر مشتمل جوڑی نے کی، پاکستان نے چیمپئن شپ کے لائٹ ویٹ مکسڈ فورڈ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں پاکستان کو برانز میڈل دلوانے والی ٹیم میں مزمل شہزاد، ولی اللہ خان، نائلہ نانو اور نگہت کوثرشامل تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن