• news

عام انتخابات میں تاخیر کے بہانے تلاش کئے جارہے ہیں: مولانا شیرانی

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) جمعیت علماءاسلام ف کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریہ کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ جب ضرورت ہوتی ہے تو متحدہ مجلس عمل بنائی جاتی ہے۔ عام انتخابات کے تعطل کے لئے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ مولانا شیرانی نے صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عام انتخابات کے تعطل کے لئے بہانے ڈھونڈے جارہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے بہانہ نہ دینے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ مولانا شیرانی کا کہنا تھا متحدہ مجلس عمل تب بنائی جاتی ہے جب ضرورت ہو اگر کسی کو ضرورت ہوئی تو ایم ایم اے ضرور بنائی جائے گی۔
مولانا شیرانی

ای پیپر-دی نیشن