• news

اطلاع ہے نواز شریف نے جاتی امرا کی 3 ہزار کنال اراضی 15 ارب روپے میں فروخت کر دی: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ اطلاع ہے کہ نواز شریف نے 15 ارب روپے میں جاتی امراءکی تین ہزار کنال کی جائیداد فروخت کر دی جس کی رقم لندن میں وصول کی جائے گی۔ اقتدار کے سوا پاکستان میں پہلے بھی ان کا کچھ نہیں تھا۔ اب اقتدار بھی چلا گیا جلد نواز شریف بھی بھاگ جائے گا۔ اقتدار میں رہتے قومی اداروں کو رسوا کرنے کے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں ناکام شخص اقتدار سے محرومی پر وہی ایجنڈا مکمل کرنا چاہتا ہے۔ خدا جانے قومی ادارے اسے کس وجہ سے برداشت کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت اس خائن کی پشت پر ہے جب تک یہ حکومت اور پنجاب میں وزیراعلیٰ برسراقتدار ہیں قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں گی آئین، قانون اور قومی اداروں کا تمسخر اڑایا جاتا رہے گا نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ان کا طریقہ واردات جدا جدا ہے۔ وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر رہنماو¿ں سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لوٹ مار سے متعلق کسی سوال کا عدالت میں جواب نہیں دیا ۔ ایک متفقہ نااہل شخص کس منہ سے جلسے کررہا ہے؟ ایسے لٹیروں کو تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے اشرافیہ کی لوٹ مارکا مرکزی کردار لندن میں چھپا بیٹھا ہوا ہے۔ یہ سچے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں بیگناہی کے ثبوت دیں۔ جس عوام کی جیبوں پر انہوں نے ڈاکے ڈالیں آج انہی سے ہی خطاب کررہے ہیں مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں یہ بہت عیار اور مکار ہیں خدا جانے انہوں نے یہ عیاری اور مکاری کہاں سے سیکھی۔ نواز شریف نے موجودہ حکومت سے مل کر ریاست کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی منصوبہ بندی وزیراعظم ہاو¿س میں ہوئی عمل درآمد وزیراعلیٰ ہاو¿س پنجاب میں ہوا۔ ساڑھے تین سال گذر جانے کے بعد بھی14شہداءکے ورثاءکو انصاف نہیں ملا۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیںرپورٹ کے پبلک ہونے سے قاتلوں کو نکالے جانے کا جواب بھی مل جائے گا۔ نیب کی طرف سے لٹیروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کے باوجود حکومت میں بیٹھے لوگ ن کا تحفظ کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں قانون ان کے خلاف حرکت میں کب آتا ہے۔
طاہر القادری

ای پیپر-دی نیشن