پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، شاندار استقبال، بھرپور محبتیں، ہندو یاتریوں کے چہرے کھل اٹھے
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 107 ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ شاندار استقبال اور بھرپور محبتیں ملنے پر ہندو یاتریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ ہندو یاتری سندھ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ واہگہ بارڈر پر ہندو یاتریوں کا شاندار استقبال ہوا تو وہ خوشی سے گنگنا اٹھے۔ ہندو یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر انہیں بہت اچھا لگا۔ یہ ان کے آبا و اجداد کی دھرتی ہے وہ اس سرزمین سے بھی محبت کرتے ہیں۔ ہندو یاتریوں کے پرسکون سفر اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محکمہ متروکہ وقف املاک اور دیگر محکموں نے بھرپور انتظامات کیے جس سے ہندو یاتری خوش دکھائی دیئے۔
ہندو یاتری