شارجہ: پاکستانی شہری کی بہادری، پولیس کے آنے تک ڈاکو کو پکڑے رکھا، خصوصی اعزاز دیا گیا
ابوظہبی (صباح نیوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے پاکستانی شہری کو اس کی بہادری پر خصوصی اعزاز سے نوازا ہے پاکستانی شخص نے پولیس کے آنے تک ڈاکو کو پکڑے رکھا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق عبدالاحد عبدالقیوم نامی پاکستانی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی گردن سے سونے کی چین نوچ کر بھاگنے والے ڈاکو کو نا صرف پکڑا بلکہ پولیس کے آنے تک اسے اپنی گرفت میں بھی لیے رکھا اور بعد ازاں اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بہادری