• news

نواز شریف جنرل باجوہ کا متبادل تلاش کر رہے تھے ‘سب سے چھوٹے گراﺅنڈ میں جلسہ کیا میں موجود ہوتا تو کہتا چل جھوٹا: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں نوازشریف نے پاکستان کے سب سے چھوٹے گراو¿نڈ میں جلسہ کیا، میں جلسے میں موجود ہوتا تو نوازشریف کو کہتا چل جھوٹا، نوازشریف اس ملک کی فوج کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ،نوازشریف جنرل قمر جاوید باجوہ کا متبادل ڈھونڈ رہے تھے، ملک کی سیاسی صورتحال 20 دسمبر تک واضح ہو جائیگی، مارچ میں موجودہ حکومت کک مارچ ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھول گئے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا، وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، پھر بھی وہ کہتے ہیں میں ڈرنے والا نہیں ہوں، نوازشریف عوام کو یہ نہیں بتارہے کہ ان کے خلاف سپریم کورٹ سے نظرثانی اپیل کا فیصلہ کیا آیا ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن