• news

شامی فوج اور حامی ملیشیا کے ارکان نے داعش کو شکست دیکر قصبے البوکمال کا کنٹرول واپس لے لیا

ایرالزور (اے ایف پی + آن لائن + آئی این پی) شامی فوج اور حامی ملیشیا کے ارکان نے داعش کو شکست دیکر قصبے البوکمال کا کنٹرول واپس لے لیا۔ حکام کے مطابق عراقی سرحد کے قریب بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد کی صفائی شروع کردی گئی۔ ادھر اسرائیلی ٹینکوں نے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر گولہ باری کی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے مشیر خیراللہ صمدی شمالی صوبے دیرالزور کے شہر البوکمال میں ہونے والی لڑائی میں مارے گئے۔
شام


a

ای پیپر-دی نیشن