توجہ انتخابات کی تیاری پر ہے‘ کسی ریاستی ادارے سے تصادم نہیں کرینگے: پرویز رشید
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان 2018ءکے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں اسی لئے وہ قبل ازوقت انتخابات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے حوالے سے کہا جن کی اپنی جماعت تحلیل ہو رہی ہے وہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان شیر ہے جو آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو بھاگنے پر مجبور کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا نواز شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی توجہ 2018ءکے عام انتخابات کی تیاری پر مرکوز ہے وہ کسی ریاستی ادارے کے ساتھ تصادم نہیں کرے گی‘ ہم جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد کی قیمت چکا رہے ہیں۔
پرویز رشید