• news

سی پیک سے 60 ہزار پاکستانی ورکرز کو روزگار ملا: چینی قونصل جنرل

کراچی (سٹاف رپورٹر )کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل وانگ ڈو نے کہاہے کہ سی پیک کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے تاہم اس وقت 60 ہزار سے زائد پاکستانی ورکرز چینی منصوبوں سے وابستہ ہیں۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیراہتمام سی پیک کے چیلنجز اور امکانات کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل نے سی پیک منصوبوں کو ہر قیمت پر مکمل کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ سکھر میں چینی انجینئرز پر حملے کی تفتیش میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، ٹرمپ سی پیک کی مخالفت میں کس کی زبان بول رہے ہیں جب کہ سینیٹر مشاہد سید کا کہنا تھا کہ سندھ میں سی پیک منصوبے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نشانے پرہیں۔ معاشی ماہر ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ موثر مالیاتی منصوبہ بندی کے بغیر سی پیک معیشت پر بوجھ بن جائے گا، فری اکنامک زون میں دی جانے والی ٹیکس مراعات پر مقامی صنعتوں کو تحفظات ہیں، پالیسی سازوں کے پاس سی پیک منصوبوں کے بارے میں کوئی تفصیلی پلان نہیں ہے۔
چینی قونصل جنرل

a

ای پیپر-دی نیشن