پاکستان کے دوغلے پن کے سبب افغانستان میں طالبان کی دوبارہ بغاوت شروع ہوئی: چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا الزام
اوٹاوا/کابل (آئی این پی)افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں دوبارہ طالبان کی بغاوت شرو ع ہوئی۔کینیڈا میں ہیلی فیکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ پڑوسی ملک کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں طالبان دوبارہ واپس آئے اور بغاوت شروع کردی۔ عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ 2014ءمیں افغانستان سے افواج نکالنے کے فیصلے سے بھی ملک کی سکیورٹی پر منفی اثر پڑا۔ دریں اثناء افغان چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ افغان حکومت جنوبی ایشیا کے بارے میں واشنگٹن کی حکمت عملی کے بارے میں پرامید ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نئی حکمت عملی سے طالبان اور ان کے حامیوں پر مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کیلئے دباﺅ بڑھانے میں مدد ملے گی۔
الزام