نیشنل سیونگ کی رسید اب کراس چیک کے طور پر کسی بھی جگہ استعمال ہو سکے گی: ڈی جی ظفر مسعود
اسلام آباد (این این آئی) نیشنل سیونگ بینکنگ کلیئرنگ سسٹم کا ممبر بن گیا جس کے بعد اس کا چیک ملک بھر میں کسی بھی جگہ قابل قبول ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگ ظفر مسعود نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نیشنل سیونگ کے اکاﺅنٹس، آپریشنل اکاو¿نٹس بن گئے ہیں اور اب ان کے ذریعے یوٹیلیٹی بلز، سکول فیس اور دیگر ادائیگیاں ہوسکیں گی۔ اس سے قبل چیک سے صرف نیشنل سیونگ کا اکاﺅنٹس ہولڈرز ہی پیسے نکال سکتا تھا تاہم اب نیشنل سیونگ کے اکاﺅنٹس ہولڈرز عام بینک صارفین کی طرح اپنا چیک استعمال کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل سیونگ کا چیک اب کراس چیک کے طور پر بھی استعمال ہوسکے گا۔
نیشنل سیونگ