نشے میں دھت ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان، اس کی بہن، کمسن بھانجے اور بھانجی کو کچل ڈالا
لاہور+ خیرپور ( نامہ نگار+ آن لائن+ آئی این پی ) ڈیفنس اے کے علاقہ میں ڈبل کیبن ڈالے کے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار نوجوان، اس کی بہن، کمسن بھانجے اور بھانجی کو کچل ڈالا ہے۔ جس سے نوجوان اور اس کی بھانجی ہلاک جبکہ بہن اور بھانجا شد زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا ہے۔ موٹرسائیکل سوار 28سالہ سیموئل اپنی بہن30سالہ روت، 8سالہ بھانجی آراستہ اور 9سالہ بھانجے سونو کے ہمراہ اپنے رشتے داروں کے گھر سالگرہ کی تقریب میں چرڑ پنڈ جا رہا تھا۔ وہ بی بلاک اشارے پررکا تو تیز رفتارکالے رنگ کے ویگو ڈالے نمبرسی ایس۔ 9898نے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ان کی موٹرسائیکل نمبرایل ای او۔ 12-5787اے کو ٹائروں تلے روند دیا۔ سیموئل اور اس کی بھانجی آراستہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ روت اور سونو شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ہلاک ہو نے والے نوجوان اس کی بھانجی کی نعشیں مردہ خانے جمع کرا دی ہیں‘ ڈرائیور ناصرکو گرفتار کر لیا ہے۔ ہسپتال میں زخمی ماں، بیٹے کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ڈالے سے ایک کلاشنکوف اور پسٹل بھی برآمد کیا ہے‘ ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ گاڑی کا مالک نعیم الحق ایک پاور پلانٹ میں جنرل منیجر ہے۔ نشاط کالونی کا رہائشی سیموئل ایک سکول میں ملازم تھا۔ علاوہ ازیں خیرپور میں کوئلہ سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹنے سے 20 افراد جاں بحق اور 7شدید زخمی ہوگئے جن میں 4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ پیر کی صبح خیر پور سے سکھر جانے والی مسافر وین جب حسین بائی پاس پر پہنچی تو وہاں پر کراچی سے پنجاب جانے والا کوئلہ سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا۔ گاڑی aکاٹ کر نعشیں نکالی گئیں جبکہ کئی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اوورٹیک کرنے کے دوران حادثہ پیش آ گیا۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ وین میں سوار تمام مسافر محنت کش تھے اور مزدوری کیلئے جارہے تھے۔آئی این پی کے مطابق 11مسافر موقع پر چل بسے جبکہ 9ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوئے۔
حادثات
a