• news

نیب کارروائی‘ سابق ڈی جی سی ڈی اے مالک صفاءگولڈ سمیت 5 افسران گرفتار

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے کے سابق ڈی جی غلام مرتضیٰ ملک اور صفاءگولڈ مال کے مالک رانا عبدالقیوم سمیت پانچ افسران کو گرفتار کر لیا،گرفتار افسران نے رانا عبدالقیوم نامی شخص کے ساتھ مل کر ایف سیون مرکز میں پلاٹ کی نیلامی اور اس پر عمارت کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی، ملزمان کو جسمانی ریمانڈر کےلئے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی طرف سے بھیجے گئے معاملے کی انکوائری کر کے نیب نے ایف سیون مرکز کے پلاٹ نمبر7کی الاٹمنٹ اور اس پر تعمیر کی جانے والی کمرشل عمارت کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کی‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے شواہد ملے جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب نے سی ڈی اے کے سابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سیکشن غلام مرتضیٰ ملک ، ڈائریکٹر خلیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر عمار ادریس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خادم حسین کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ نیب بورڈ نے گزشتہ اجلاس میں صفاءگولڈ مال کےلئے الاٹ کئے گئے پلاٹ کی لیز کینسل کر دی تھی۔
نیب کارروائی


a

ای پیپر-دی نیشن