• news

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 20 پیسے کمی کی درخواست کردی

قاسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے 20 پیسے کمی کی درخواست کردی ہے۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 17کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی اور بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو9 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی پیداوار پر لاگت 50 ارب 30کروڑ روپے رہی، فرنس آئل سے 25 فیصد،گیس سے 18، ایل این جی سے17.7 فیصد، کوئلے سے6.75 فیصد اور نیو کلیئر ذرائع سے8.23 فیصدبجلی بنائی گئی ہے۔
بجلی قیمت
a

ای پیپر-دی نیشن