• news

لنڈی کوتل: افغانستان سے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

لنڈی کوتل (نامہ نگار) افغانستان سے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میںایک اہلکار زخمی ہوگیا، پاک فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار فقیر گل زخمی ہوگئے انکو علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔ لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی سکیورٹی فورسز کے اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ پاک فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپاکر دیا اور حملہ آور فرار میں کامیاب ہو گئے۔
چیک پوسٹ/ حملہ
a

ای پیپر-دی نیشن